اے این پی رہنما نے اجلاس میں قمیض کیوں پھاڑی ،اصل وجہ سامنےآگئی
torn anp reason leader

ڈسٹرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران بجٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اے این پی کے رکن صفدر باغی نے اپنی قمیض پھاڑ کر احتجاج کیا۔

پشاور میں ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس جاری تھا کہ اے این پی کے رکن صفدر باغی نے بلدیاتی اداروں کے بجٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ناظم اعلیٰ کے لئے تو صوابدیدی فنڈز رکھی رکھی گئیہے لیکن عوامی فلاح و بہبود کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔صفدر باغی نے احتجاجاً اپنی قمیض پھاڑ دی اور ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے، اے این پی رہنما کے احتجاج کے باعث اجلاس بدنظمی کا شکار ہوگیا، دیگر اراکین نے صفدر باغی کو منا کر واپس لانے کی بھرپور کوشش کی تاہم انھوں نے اجلاس میں شرکت سے صاف انکار کردیا جس کے بعد اجلاس کی کارروائی ملتوی کرنا پڑی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں