سپریم کورٹ کا تمباکو والے پان کی فروخت پرپابندی کا حکم
tobacco court decision supreme court

سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے تک تمباکو والے پان کی فروخت پر پابندی کا حکم دے دیا۔

 چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں عدالت صحت کے معاملے میں کیا کام کررہی ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میںتین رکنی بینچ نے پان چھالیہ اور گٹکے کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیے کہ وہ کسی گٹگا فروخت کی وکالت نہیں کر رہے ۔ ہماری کمپنی کا پان تمباکو والا ہے ۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے استفسار کیا کہ پان میں تو تمباکو نہیں ہوتا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ گھٹکا اور تمباکو پان زبان کا کینسر ہے ۔ آپ کو اندازہ نہیں عدالت صحت کے معاملے میں کیا کام کررہی ہے ۔سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے تک تمباکو والے پان کی فروخت پر پابندی کا حکم دے دیا ۔عدالت نے راٹھور تمباکو پان والے کو کیس میں فریق بننے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت چھ ماہ تک ملتوی کردی

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں