پی ٹی آئی نے اپنے نااہل امیدوار کے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
ticket pti

پی ٹی آئی نے گوجرانولہ کے حلقہ  پی پی 53 سے نااہل امیدوار ناصر چیمہ  کے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے گوجرانوالہ کے حلقہ  پی پی 53 سے نئے امیدوار جمال ناصر چیمہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا، اس سے قبل پی ٹی آئی کے امیدوار  ناصر چیمہ کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تھا، ناصر چیمہ پرانتخابی تشہیر میں آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر بورڈ پر لگانے کا الزام تھا، اور ناصر چیمہ نے اپنی نااہلیت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔ vپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ناصر چیمہ کے بیٹے جمال ناصر چیمہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے جب کہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو جمال ناصر چیمہ کو بلے کا نشان جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں