تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ،علماءکرام نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے: طارق فضل چوہدری
tariq fazal chaudrhy molvi protest

وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس پر علماءکرام نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ پر امن طریقے سے مسئلے کو حل کیا جائے اور دھرنا ختم کرایا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آئے۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہی ہے۔ تحریک لبیک کے علماءکرام نے اس کمیٹی سے ملاقات بھی کی جس میں علماءکرام نے اس کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں