شیخ رشید کا شہباز شریف کی پی اے سی سربراہی کیخلاف سپریم کورٹ جانے پر غور
supreme court sheikh rasheed shahbaz shareef

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی سربراہی ملنے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا سوچ رہے ہیں۔

 شیخ رشید نے کہا کہ وہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی سربراہی ملنے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا سوچ رہے ہیں، کیونکہ انہیں پی اے سی کا چیئرمین بنانا آئین اور قانون کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں اور ان کی گوٹی فٹ ہے۔شیخ رشید نے ن لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرتے ہوئے ہوئے انہیں بدبودار سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے متعلق بات کرنا ہو تو پہلے بتایا کریں، میں رومال لے کر آیا کروں گا۔قبل ازیں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے ریلوے لوکوموٹیوز کی قیمت کے بارے میں جھوٹ بولا، جب ڈالر 104 روپے کا تھا تب 47 کروڑ کا لوکوموٹیو خریدا گیا، خواجہ سعد کا خریدا گیا ہر انجن اب 67 کروڑ کا ہو چکا ہے، یہ تمام انجن ناکارہ ہوکر مغلپورہ ورکشاپ میں کھڑے ہیں، سعد رفیق نے ریلوے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رائل پام پر ٹیک اوور کا حکم دے دیا ہے، عدالت کا رائل پام سے متعلق فیصلہ ریلوے اور پاکستان کیلئے بہت اہم ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں