سپریم کورٹ نے گیلانی اورنوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹادیں
supreme court resolved the applications of contempt of court against pm and gillani

اسلام آباد   :   سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دیں۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی، دونوں درخواستیں محمود اختر نقوی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔وزیراعظم نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست چیئرمین نیب کا تقرر نہ کرنے پر جب کہ یوسف رضا گیلانی کیخلاف عدلیہ سے متعلق بیان پر درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے دونوں معاملے غیر موثر قرار دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں