’’پاکستان کے نئے وزیر اعظم تو سپر مین نکلے ‘‘
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
super man prime minister

وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عباسی شعبدہ باز نہیں،بہت جلد 30ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کریں گے ، وزیراعظم آفس میں غیر رسمی گفتگو کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم عباسی کا خاندان فلائنگ کا شوق رکھتا ہے ،

ان کے والد بھی جہاز اڑاتے تھے خاندان کے دیگر افراد بھی جہاز اڑانے میں ماہر ہیں وزیراعظم لائسنس یافتہ پائلٹ ہیں، انہوں نے ایف 16اڑا کر امریکیوں کو حیران کر دیا آئندہ چند دنوں میں آپ دیکھیں گے کہ وزیراعظم عباسی 30 ہزار فٹ بلندی سے حفاظتی جیکٹ کے ساتھ زمین پر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے شوق کو شعبدہ بازی کہنا درست نہیں ہے ، مصدق ملک اہم امور بارے لاعلم تھے جس کا انہوں نے کھلے دل کے ساتھ اظہار کیا اور تسلیم کیا کہ مذکورہ شعبوں بارے معلومات نہیں رکھتے ، انہوں نے کہا کہ خاقان حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر وائٹ پیپر جاری کروں گا ، تیاری کے ساتھ دیگر وزارتوں، اداروں ، ڈویژن کی معلومات لے کر میڈیا کے سامنے پیش ہوں گا آج کے دن کے لئے میں آپ سے معذرت خواہ ہوں، انہوں نے بتایا کہ صحافیوں کے ساتھ ملاقات ہفتہ وار ہوگی، وزیراعظم عباسی جلد بیٹ رپورٹرز سے ملاقات کریں گے انہوں نے وضاحت کی کہ وزیراعظم اشرافیہ کے بچوں کے ساتھ ساتھ سرکاری سکولوں کے بچوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔ ‎

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں