جہانگیر ترین نے نا اہلی کیس میں مزید دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں
submission documents supreme court jahangir tareen

دستاویزات میں ٹرسٹ سیٹلر کی کوئی ٹرسٹ ڈیڈ یا ریکارڈ شامل نہیں

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے نا اہلی کیس میں مزید دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں، ان دستاویزات میں ٹرسٹ سیٹلر کی کوئی ٹرسٹ ڈیڈ یا ریکارڈ شامل نہیں ، روزنامہ ایکسپریس کو دستیاب دستاویزات کے مطابق جہانگیر ترین نے جولائی 2010 ءسے جون 2014 ءتک 25 لاکھ 95 ہزار پاﺅنڈز اور 11 لاکھ ڈالر بیرون ملک بھجوائے ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام رقم بیرون ملک قائم ٹرسٹ کو بذریعہ بنکنگ چینل بھیجی گئی جبکہ آف شور کمپنی شائنی ویولمیٹڈ کمپنی کی اپریل 2011 ءمیں کارپوریٹ رجسٹریشن ہوئی اور اس کمپنی کے ذریعے خریدی گئی زمین پر گھر کی تعمیر پر 25 لاکھ 25 ہزار پاﺅنڈ ز خرچ ہوئے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں