افغان صدر کے بیان پر پاکستان میدان میں آ گیا ، واضح اعلان کر دیا
statement afghanistan pakistan

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی کے بلوچستان اور خیبر پختوان سے متعلق بیان پر سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ ہم افغان صدر اشرف غنی کے ٹویٹ کو مسترد کرتے ہیں ، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں ، افغان قیادت اپنے حل طلب مسائل پر توجہ دے ۔یاد رہے کہ کچھ دیر قبل افغان صدر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ” افغان حکومت کو خیبر پختون اور بلوچستان میں امن پسند مظاہرین اور سول کارکنوں کیخلاف ہونے والے تشدد پر شدید تحفظات ہیں۔“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں