قدرت کے کھیل نرالے ہیں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل ٹیپو کی پراسرار موت کے پیچھے کون تھا؟ خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے
sohail tipo mysterious death deputy commissioner believe news gujranwala

پانچ روز گذر گئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل ٹیپو کی پراسرار موت کی وجوہات کا سراغ نہ لگایا جا سکا، پولیس نے چند ملازمین کو حراست میں لیا اور بیانات ریکارڈ کرکے چھوڑ دیا۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل ٹیپو کی پراسرارموت کی گتھی پانچ روز گزرنے کے بعد بھی سلجھ نہ سکی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق تیرہ مارچ کو سہیل ٹیپو نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں اپنا میڈیکل چیک اپ کرایا، ڈی سی کو شدید ذہنی دباؤ کا شکار قراردیا گیا تھا، سہیل ٹیپو کو دو ہفتےآرام کا مشورہ دیاگیا، جس پر ڈی سی نے کمشنر گوجرانوالہ کو چودہ سے اٹھائیس مارچ تک چھٹی کی درخواست دی۔ذرائع کے مطابق کمشنر نے درخواست منظوری کیلئے چیف سیکریٹری کو بھجوا دی تھی جس کا جواب نہیں آیا، پولیس نے تفتیش کیلئے ڈپٹی کمشنر کے چند ملازمین کو حراست میں لیا تھا، جن کے بیانات لینے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا، میت سے لیے گئے نمونوں کی فرانزک رپورٹ آج ملے گی۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو 22مارچ کو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ان کی ہاتھ بندھی ہوئی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سہیل احمد ڈپریشن کا شکار تھے اور انہیں اپنی نوکری کا بھی دباؤ تھا، سہیل احمد ٹیپو گزشتہ سال دسمبر میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے اس سے پہلے وہ ایڈیشنل سیکریٹری کےفرائض سرانجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ اس سےقبلفرانزک لیب کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے خود کشی کی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی سی گوجرانوالہ کی پراسرار موت کے حوالے سے فرانزک لیب سے حاصل کی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق سہیل احمد ٹیپو کے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق خودکشی کی وجہ شدید ذہنی دباؤ تھا اور سہیل ٹیپو نے 13 مارچ کو کمشنر گوجرانوالہ سے اپنی ذہنی حالت کا اظہار بھی کیا تھا۔تفتیشی ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ کمشنر نے ڈاکٹر کو دفتر بلوا کر سہیل ٹیپو کا طبی معائنہ بھی کرایا اور سہیل ٹیپو نے خود ڈاکٹر کو بتایا کہ وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے سہیل احمد ٹیپو کو ادویات کے ساتھ 14 روز آرام کی تجویز دی تھی۔جیو نیوز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ڈاکٹر نوید اسلم کا لکھا گیا نسخہ بھی حاصل کر لیا ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل سہیل احمد ٹیپو کی لاش ڈی سی ہاؤس گوجرانوالہ سے برآمد ہوئی تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں