بارشیں ہی بارشیں ! محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
shower great news rain

اگلے 2 روز کے دوران جنوبی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ، سندھ، جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا اور مشرقی بلوچستان میں بارش ہوگی ۔

سندھ، جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، اور بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کابھی امکان۔ موسلادھار بارش سے ڈی جی خان اور بلوچستان کے بعض ندی نالوں/برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔اگلے 2 روز کے دوران کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں بھی بارش کا امکان۔ آئندہ 24گھنٹوں میں سندھ(میرپور خاص، حیدر آباد، شہید بے نظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، کراچی ڈویژن)، جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، زیریں خیبرپختونخوا ( بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اورگرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں بھی بعض مقامات پر تیز ہواوٴں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں سندھ(میرپور خاص، حیدر آباد ، سکھر، لاڑکانہ، کراچی ڈویژن)، جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اورگرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، راولپنڈی ڈویژن، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں کہیں کہیں جبکہ فاٹا اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش ڈپلو53، بدین34، مٹھی33، چھور05، شہیدبینظیرآباد03، سکھر02، جیکب آباد01، کوٹ ادو49، بہاولپور (ائیرپورٹ16، سٹی03)، ملتان05، لیہ04، بہاولنگر03، پاراچنار05، لسبیلا13ملی میٹرریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں تربت43 ، دالبندین، چلاس42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں