شیخ رشید نے انتخابی مہم چلانے میں سب سیاسی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
sheikh rashid campaign

عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انتخابی مہم چلانے میں سب سیاسی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 62 راولپنڈی سے انتخاب لڑیں گے جہاں تحریک انصاف کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور ان دونوں نشستوں پر پی ٹی آئی نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ شیخ رشید

نے اپنے حلقے میں انتخابی مہم بھی زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔کبھی شیخ رشید موٹر سائیکلوں پر نظر آتے ہیں تو کبھی عام لوگوں میں بیٹھے ناشتہ کرتے نظر آتے ہیں۔لیکن اب کی بار شیخ رشید نے انتخابی مہم کا ایک انوکھا انداز اپنایا ہے اور انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے شیخ رشید نے باقی سب سیاسی رہنماؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے آج انتخابی مہم کے سلسلے میں جب اپنے حلقے کا دورہ کیا تو انہوں نے ایک تندور میں روٹیاں بھی لاگئیں۔ شیخ رشید کی تندور میں روٹیآن لگانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل وہ گئی ہے اور عوام لیڈر کا یہ عوامی انداز سوشل میڈیا پر بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔یاد رہے اس سے پہلے شیخ رشید اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اپنے حلقے میں نکلے تھے اور ناشتے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ تھا ا کہ سوچ رہا ہوں قلم دوات کی جگہ موٹرسائیکل کا انتخابی نشان لے لوں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اعلان کیا کہ وہ انتخابی مہم کے آخری 10 روز موٹرسائیکل پر مہم چلائیں گے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار میں آ کر نالہ لئی ایکپسریس اور غازی بروتھا پراجیکٹ مکمل کروں گا اور چوروں اور ڈاکوؤں کی لوٹی دولت واپس لاؤں گا۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ وہ انتخابات میں راولپنڈی کی دونوں نشستوں پر ریکارڈ ووٹ حاصل کریں گے۔ اور قلم دوات اور بلا راولپنڈی سے تمام سیٹیں جیتیں گے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں