عمران خان کا 10 جولائی کو ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان
sheerin mazari supreme court imran khan

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 10جولائی کو سڑ کوں پر نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ نون لیگ والے چوری چھپانے کیلئے فوج اور سپریم کورٹ کے پیچھے پڑ گئے ہیں،حکومت بتائے سازش کون کر رہا ہے، 21سال کی لڑکی جب مسلمان ہو کر پاکستان آئی تو انہوں نے اس کے یہودی ہونے کے بارے میں مہم چلائی ۔

یہ بات انہوں نے بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے شریف خاندان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جب 21سال کی لڑکی مسلمان ہو کر پاکستان آئی تو انہو ں نے پوری مہم چلائی کہ وہ یہودی تھی۔آپ تصدیق ہی کرلیں کہ وہ عیسائی ہے یا یہودی ؟ بے نظیر میری کلاس فیلو تھی مجھے پتا ہے کہ انہوں نے ان کے ساتھ کیا کیا ؟ ان کے ایک وزیر نے شیریں مزاری کے ساتھ جس طرح کی زبان استعمال کی تب ان کو عورتوں کی یاد نہیں آئی ؟۔عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کا نام میں نے نہیں لیا بلکہ ان کا نام پاناما لیکس میں آیاہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ آئی سی آئی جے میں نواز شریف،مریم، حسن اور حسین کی تصویریں ہیں اور نون لیگ والوں نے جواب دینے کی بجائے ڈرامہ شروع کر دیا ہے۔ عمران خان نے کہاہے کہ پاناما لیکس کی جے آئی ٹی کی تشکیل پر مٹھائی بانٹنے والا شریف خاندان جب جے آئی ٹی کو خرید نہ سکا تو اسے بدنام کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرملزمیں شہبازشریف کا نام ہے جو کسی صورت نہیں بچیں گے جبکہ الیکشن کمیشن میں میرے خلاف سیاسی بنیاد پر کیس چل رہا ہے حالانکہ اوورسیز پاکستانی سے پیسہ اکھٹا کرنا فارن فنڈنگ ہے تو پھر اوورسیز پاکستانیوں کا کوئی پیسہ پاکستان نہ آنے دیں۔انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے انکشافات اور کتاب لکھنے کی ٹائمنگ قابل غور ہے جبکہ پاکستانیوں کو قتل کرنے والے کو ملک سے جانے دینا غلط تھا۔انہوں نے کہا کہ ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور پوری قوم میرے اشارے کی منتظر ہے جس دن (ن) لیگ نے کوئی حرکت کی تو ہم بتائیں گے کہ لوگ کیسے اکٹھے کئے جاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ حدیبیہ پیپرملزمیں شہبازشریف کا نام ہے جو کسی صورت نہیں بچیں گے۔انہوں نے کہاکہ قطری تلور مارنے پاکستان آئے تو کوئی مسئلہ نہیں بینکنگ ٹرانزیکشن کیلئے نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہاکہ جمائمہ کی طرح نہ آئے لیکن وہیں بیٹھ کر بینکنگ ٹرانزیکشن بھیج دے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہکسی خاتون کا پاناماکیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا اچھا نہیں لگتا مگرشریف خاندان اپنے کرتوتوں کا صلہ پارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے ملک میں مغل دور کی بادشاہت قائمکررکھی ہے اور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے لیکن یہ طرز حکمرانی اب زیادہ دیر تک جاری نہیں رہ سکتی۔عمران خان نے کہا کہ میں ہمیشہ سچ بات کہتا ہوں بدعنوانی کے سخت خلاف ہوں اور یہی وجہ ہے کہ شریف خاندان کی بدعنوانی کے خلاف بولنے پر میرے خلاف زہر اگلا جارہاہے لیکن جتنا بھی میرے خلاف بولیں گے میں اتناہی سچ بولتا رہوں گا تا کہ کرپشن کے خلاف اپنے مشن کو منطقی انجام تک پہنچا کر قوم کو کرپشن فری پاکستان دے سکو ں ۔چیئرمین تحریک انصاف نے وزیراعظم بننے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اگر میں وزیر اعظم بنا تو پانی کے ذخائر سے30ہزار میگاواٹ بجلی بناؤں گا تاکہ ملک میں توانائی قلت کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بڑی سطح کی کرپشن کا خاتمہ کرچکے ہیں اور چترال میں 1ارب پودے لگانے سمیت عوامی ترقی کے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد خیبرپختونخوا پورے ملک کیلئے ہر لحاظ سے ایک ماڈل صوبہ بن جائے گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں