شریف فیملی کا نیب سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
sharif family decided nab

 سابق وزیراعظم نوازشریف نے قومی احتساب بیورو کے نوٹس کا جواب دیدیا

ذرائع کے مطابق نوازشریف فیملی نے نیب سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نوازشریف نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ٹرائل کے دوران کسی قسم کے بیانات قلمبند کرانا مناسب نہیں ہوگا، نیب کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو احتساب عدالت کے سامنے پیش کرے، پیش کردہ شواہد اور دستاویزات کا جواب عدالت میں دیا جائے گا۔نیب نے مزید تحقیقات کیلئے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو نوٹسز بھیجے تھے۔دورہ لندن کے بعد نیب کی جانب سے ملزمان کو پیش ہونے کیلئے نوٹس بھیجا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر نے مزید تعاون نہ کرنے سے متعلق نیب کو آگاہ کردیا ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں