ایل این جی سکینڈل میں شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کونسے بڑے بڑے بزنس ٹائیکون ملوث ہیں؟
shahid khaqan abbasi lng sheikh rasheed

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ حدیبیہ سے ہی فلیٹ سمیت تمام مقدمات نکلے اور نیب اس میں حیلے بہانے سے کام لے رہی تھی ٗدیکھیں گےحدیبیہ پیپرزملزپرنیب ایمانداری سے ریفرنس دائرکرتی ہے یا نہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ حدیبیہ کیس تمام جرائم کی ماں ہے ٗ حدیبیہ پیپرزملزکیس شریف خاندانکیلئے مہلک ثابت ہوگا،تابوت کے ساتھ ثبوت بھی نکلیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایل این جی میں شاہد خاقان عباسی اور بڑے بڑے ٹائیکونشامل ہیں ٗ ایل این جی کے معاملے پرقطرجارہا ہوں،اصل دستاویزات لے کرآئوں گا اور ثابت کروں گا کہ ایل این جی اسکینڈل میں شاہدخاقان عباسی پارٹنرہیں۔انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرزملز کیس میں اللہ ہمارے ساتھ ہے ٗ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں