سینئیر صحافی رﺅوف کلاسرا نے کہا کہ نواز شریف کے لیے گڈ کاپ بننے کا وقت آ گیا ہے۔
یہ اب اپنے کچھ لوگوں کے ہجوم کے سامنے گڈ کاپ بنیں گے اور کہیں گے کہ یہ جو مذاکرات یا جو بھی ڈیل ہوئی ہے میں اس سے خوش نہیں ہوں ۔ رؤوف کلاسرا نے کہا کہ اس سے ان دنوں کی یاد آتی ہے جب نواز شریف لندن سے واپس آئے تھے اور شہباز شریف اور چودھری نثار علی خان رات گئے جنرل کیانی سے 2008سے 2013 تک خفیہ ملاقاتیں کرتے تھے اور نواز شریف کو وزیر اعظم بنانے کی راہ ہموار کرتے رہے۔ایک طرف رات میں جنرل کیانی سے شہباز شریف اور چودھری نثار ملاقات کرتے تھے اور دوسری جانب دن میں نواز شریف کہتے تھے کہ میں تو فوج کے خلاف ہوں۔