’پرویز خٹک کو اب یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ۔۔۔“شاہ محمود قریشی نے بالآخر وہ اعلان کردیا جس کا تحریک انصاف کے کارکنان کو شدت سے انتظار تھا
shah mehmood qureshi pervaiz khatak

شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ 13 اگست کو عمران خان کی جانب سے تمام ممبرز کو مدعو کیا گیاہے جس میں تبادلہ خیال کیا جائے گااور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی تھی

تاہم ممبران اسمبلی کی تعداد بہت بڑی ہے تو ہم نے کچھ لوگوں کو ذمہ داریاں سونپی ہیں جو کہ مختلف ریجنز کے ممبران سے رابطہ اور کوارڈینٹ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ خیبر پختون خواہ اور فاٹا کے ممبران سے رابطہ اور کوارڈی نیشن کی ذمہ داری سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو دی گئی ہے جبکہ سندھ کے ممبران کی عارف علوی ، بلوچستان کے اراکین کی ذمہ داری قاسم قصور ی کو سونپی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ذمہ داری مختلف رہنماﺅں کو بانٹی گئی ہیں ، سینٹرل پنجاب کے ممبران سے شفقت محمود رابطے میں رہیں گے جبکہ ویسٹ پنجاب کے ممبران سے چوہدری محمد سرور اور جنوبی پنجاب میں خود ” شاہ محمود قریشی “ رابطے میں رہوں گا ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں