نیا چیئرمین سینیٹ منتخب ہو تے ہی سا بق چیئرمین رضا ربا نی نے زرداری بارے حیران کن با ت کہہ دی
selected former chairman zardari new raza rabbani senate chairman

چیئرمین سینیٹ کے اعلان کے بعد سابق چیئرمین سینیٹر رضاربانی نے کہا ہے کہ میں آصف علی زرداری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے 3 سال کے لئے مجھے چیئرمین سینیٹ نامزد کیا۔

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہناتھاکہ میں سب سے پہلے چیئرمین سینیٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں کیونکہ پارلیمان کی بالادستی ہمارا مشن ہے۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو نہ تو جیل میں بند کیا جاسکتا ہے نہ قید کیا جاسکتا ہے نہ کڑیاں لگائی جاسکتی ہیں ، ہم ہر حا ل میں پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑیں گے ، ہم ملک میں قانون اور حکمرانی کی بالادستی چاہتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں