صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ بنتے ہی پہلا آرڈر، لڑائی پر عبداللہ عباسی اور حامد الحق کو ایوان سے نکلوادیا
sadiq sanjrani senate chairman

صادق سنجرانی کا چیئرمین سینٹ بنتے ہی پہلا آرڈر، مہمانوں کی گیلری میں وزیر اعظم کے صاحبزادے عبداللہ عباسی اور تحریک انصاف کے ایم این اے حامد الحق کے درمیان لڑائی پر دونوں کو ایوان سے باہر نکلوا دیا۔

پیر کے روز سینٹ میں چیئرمین کے انتخاب کے بعد ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب جاری تھا کہ اس دوران مہمانوں کی گیلری میں عمران خان کے حق میں نعرہ لگانے والے رکن اسمبلی حامد الحق نے وزیر اعظم کے صاحبزادے عبداللہ عباسی کی لڑائی ہو گئی اور دونوں آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ایوان میں بدمزگی پر چیئرمین نے سکیورٹی کے ذریعے دونوں کو باہر لے جانے کا پہلا آرڈر جاری کیا۔ ایوان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد الحق نے کہا کہ انہوں نے صادق سنجرانی کی جیت کی خوشی میں نعرے لگنے پر تحریک انصاف کے حق میں نعرہ لگایا تو پیچھے بیٹھے شخص نے ان کا گلا دبانے کی کوشش کی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں