آپ میر ی نظر میں ہیں ،چیئرمین سینیٹ کا ستارہ ایاز کوبرجستہ جواب
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
sadiq sanjrani chairman

چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے سینیٹر ستارہ ایاز کے بارے میں ذومعنی جملے نے ایوان کو کشت زعفران بنادیا ۔

تفصیل کے مطابق سینیٹر ستارہ ایاز نے شکوہ کیاکہ میں آپ کو نظرنہیں آتی ہوں اس لیے مجھے باری نہیں دے رہے جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ آپ میری نظر میں ہیں جس پر سینیٹر زکے قہقہے لگ گئےجبکہ ستارہ ایاز شرما گئیں۔گزشتہ روز چیئرمین سینٹ نے ستارہ ایاز کو مائیک دیا تو انہوں نے کہاکہ ’شکر ہے جناب چیئرمین ، آپ کی نظر مجھ پر بھی پڑی ۔ چیئرمین سینٹ کے جملے پر ستارہ ایاز شرمائیں تو صادق سنجرانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ستارہ ایاز میری بہن ہے میرے سامنے بیٹھی ہے، میرا مطلب یہ تھا کہ ایوان میں بیٹھے ہررکن پر میری نظرہوتی ہے ۔  ستارہ ایاز نے کہاکہ میں اب ایک بات کروں گی مگر وہ پشتو میں ہے اس لیے وہ کارروائی سے حذف نہیں ہوسکتی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں