آئی بی کے مبینہ خط کا معاملہ ختم ، حکومت اے آروائی نیوز کے خلاف کارروائی نہ کرے: ریاض پیرزادہ
riaz hussain pirzada government ary news

 وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا ہے کہ آئی بی کے مبینہ خط کا معاملہ ختم ہوگیا ہے اس لیے حکومت اے آروائی نیوز کے خلاف کارروائی نہ کرے۔

ریاض پیرزادہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے معاملہ کلیئر کردیا ہے جس کے بعد آئی بی کی مبینہ فہرست کا معاملہ ختم ہوگیا ہے اور وزیر اعظم کے بیان کے بعد احتجاج کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔ انہوں نے کہا کہ آئی بی کے لیٹر کو جعلی سمجھا جائے جبکہ حکومت میڈیا ہاﺅس کے خلاف کارروائی نہ کرے۔واضح رہے کہ کچھ روز پہلے نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف نے ایک لیٹر دکھایا تھا جس کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کی طرف سے وزیر اعظم کو لکھا گیا ہے جس میں یہ نشاندہی کی گئی ہے کہ وزرا سمیت 37 ارکان اسمبلی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ریاض پیرزادہ نے یہ فہرست سامنے آنے کے بعد قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کرتے ہوئے واک آﺅٹ کیا تھا جبکہ یہ لیٹر منظر عام پر لانے والے اینکر پرسن کو خراج تحسین بھی پیش کیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں