وہ پاکستانی خاتون جس کی ماہانہ تنخواہ 14 لاکھ روپے ہے ، یہ دراصل کون ہیں ؟ حیران کن خبرآگئی
revealed reason salary chief minister

وزیراعلیٰ کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ میں افسران کی بھاری معاوضوں پر تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے،2016 سے یونٹ کی سربراہ فاطمہ زیدی ہیں جو ماہانہ 14 لاکھ تنخواہ وصول کر رہی ہیں،سرکاری گاڑی اوردیگر مراعات بھی حاصل ہیں۔

یونٹ کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے 2014 میں دو سال تین ماہ کیلئے قائم کیا گیا۔ یونٹ کے ٹیم لیڈر تنخواہ کی مد میں ماہانہ پانچ لاکھ و دیگر الائونسز وصول کر رہے ہیں۔اکبر علی ملک بطور ایسوسی ایٹ ماہانہ 3 لاکھ و دیگر الائونسز وصول کر رہے ہیں۔انعم سہیل بشیر بطور جونیئر ایسوسی ایٹ ماہانہ اڑھائی لاکھ روپے و دیگر الائونسز لے رہے ہیں۔  اینالسٹ مقیط شہزاد، تنویر الزمان، حاشر محمود ، حمزہ طارق اور علیزے مقبول ماہانہ ایک لاکھ تیس ہزار و دیگر الائونسز وصول کر رہے ہیں۔ یونٹ کی مدت پوری ہونے کے باوجود افسران کو نوازنے کیلئے ریوائزڈ پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 7 بار اس کی تجدید کی گئی، جبکہ ایک بار پھر اس سپیشل یونٹ کی مدت ختم ہو گئی ہے۔ ذرائع نے بتا یا پی اینڈ ڈی حکام نے موجودہ حالات میں آٹھویں بار یونٹ کی مدت میں توسیع کی بجائے کیس چیف سیکرٹری آفس بھجوا دیا۔ سپیشل یونٹ کی مدت میں مزید توسیع کابینہ کمیٹی برائے خزانہ و ڈویلپمنٹ سے لینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں