قدرتی وسائل پر انحصار بڑھایا جائے
resources natural abdul qadeer khan

ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی اور استحکام کیلئے قدرتی وسائل پر انحصار بڑھانے کی قومی پالیسی مرتب کی جائے

دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں تعلیم اور ریسرچ کے شعبوں میں انقلاب برپا کرنا ہوگا ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے لیکن بد قسمتی سے ان سے استفادہ کرنے کی طرف توجہ دی گئی ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی بنائی گئی ۔ آج بھی اس طرف توجہ دے کر پائید ار معیشت کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کا بجٹ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے اس میں خاطر خواہ اضافہ نا گزیر اور اس کے ساتھ ساتھ ریسرچ پر بھی توجہ مرکوز کی جائے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں