چیچہ وطنی: لڑکیوں سے تعلقات پر منع کرنے سے بیوی کو پھانسی دیدی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
relation hanging wife

خاوند نے غیر لڑکیوں سے تعلقات رکھنے سے منع کرنے پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلے میں پھندا ڈال کر پھانسی دے دی

پولیس تھانہ غازی آباد نے مقدمہ تو درج کرلیا لیکن بااثر ملزم پولیس کو پیسے کی چمک دکھا کر تھانے میں مہمانوں کی طرح رہ رہا ہے، ایس ایچ او تھانہ غازی آباد صلح کیلئے دباﺅ ڈال رہا ہے، کہتا ہے کہ صلح نہ کی تو ملزم کو بیگناہ اور آپ کو کسی نہ کسی جھوٹے مقدمے میں حوالات میں بند کر دوں گا۔یہ باتیں نواحی گاﺅں 102/12-L کے صادق مسیح نے اپنی بیوی خورشید بی بی اور اپنے بیٹوں وغیرہ  کے ہمراہ چیچہ وطنی پریس کلب میں پولیس تھانہ غازی آباد کے خلاف احتجاج کرتے بتائیں۔اس نے بتایا کہ دو سال قبل میری بیٹی رضیہ بی بی کی شادی نذیر عرف لطیف مسیح ساکن 30/11-L سے ہوئی تھی، پہلے سے ہی اسکے غیر لڑکیوں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، میری بیٹی اسے منع کرتی تھی جس پر وہ اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا، پھر اس نے طیش میں آکر میری بیٹی کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار تو کر لیا لیکن پولیس ملزم کوبا اثر افراد کے کہنے اور روپے کی چمک سے وی آئی پی پروٹوکول دے رہی ہے۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں