نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اجلاس،سپریم کورٹ کا نظر ثانی فیصلہ مسترد
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
rejected pml n supreme court

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے نظر ثانی فیصلہ کو مسترد کردیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے بارے میں جو کچھ بھی کہا گیا وہ کسی سطح کی عدالتی زبان پر پورا نہیں اترتا ، نواز شریف سے متعلق تضحیک کے الفاظ دنیا کی کسی عدالت کے لیے باعث فخر نہیں ہو سکتے ۔ان کا کہنا تھا کہ بنچ نے اپنے فیصلے سے ذیلی عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ شاعری کا سہارا لے کر ”ر ہبری “کا سوال اٹھا یا گیا ،قوم جانتی ہے کہ رہبری کرنے والوں نے پاکستان بنا یا ،رہبروں نے قربانیاں دیں ،ملک کو ایٹمی طاقت بنا یا ،جیلیں کاٹیں ،پھانسی چڑھے ،جلا وطن ہوئے اور نا اہل ہوئے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ فیصلہ اول سے آخر بغض ،غصہ اور اشتعال کی افسوسناک مثال ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں