ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
references maryam nawaz supreme court

ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے۔نوازشریف کے وکیل کی جانب سے نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں پیش کرنے پر احتساب عدالت کے جج جسٹس محمد بشیر نے انہیں ہدایت کی کہ درخواستوں میں ملزمان کی جانب سے پیش نمائندوں کے نام بھی لکھیں۔

ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت کے دوران آج بھی گواہ واجد ضیاءپر جرح کی گئی۔پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بینک ٹرانزیکشنز سے متعلق رقوم کی منتقلی کا فلو چارٹ وکلائے صفائی کے حوالے کیا گیا۔مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ یہ وہ والا چارٹ ہے کہ لکھے موسیٰ اور پڑھے خدا۔خواجہ حارث نے کہا کہ اس کو پڑھنے کے لیے تو محدب عدسے کی ضرورت پڑے گی۔واضح رہے کہ نواز شریف اکثر یہ سوال اٹھاتے رہتے ہیں کہ بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر سپریم کورٹ نے انہیں نااہل کیا۔ پاناما جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ شریف خاندان کے مطابق نوازشریف خاندانی کاروبار نہیں چلاتے تھے حالانکہ ثبوتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ حسن نواز کیپٹل ایف زیڈ ای کمپنی کے مالک تھے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کیپٹل ایف زیڈ ای سے تنخواہ لے رہے تھے اور بورڈ کے چیئرمین تھے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں