تعلیمی اداروں میں کومبنگ آپریشن کا فیصلہ ، وجہ کیابنی ؟ جانئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason operation education

 پنجاب میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے لیے کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈی سی اوز کو بھی تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات اُٹھانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

گذشتہ کچھ عرصے سے پنجاب میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے کافی سوالات اُٹھتے رہے ہیں جن کے باعث بچوں کے والدین میں بھی پریشانی کی لہر پائی جاتی ہے۔ بچوں کے اغوا کی خبروں نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی فول پروف سیکورٹی کے لیے کومبنگآپریشن شروع کیا جائے۔ اِس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں یہ آپریشن اے پلس اور اے کیٹگری کے تعلیمی اداروں کے گرد کیا جائے گا جس کے بعد بتدریج اِس کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا۔ اِس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیز کو خط بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف صوبائی حکومت کی طرف سے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ چھٹی کے وقت بچوں کو شناخت کے بعد ہی اُن کے والدین یا عزیزوں کے حوالے کیا جائے۔ اِس سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو بھی مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ اِن ہدایات پر سو فیصد عمل کریں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں