موٹروے سالٹ رینج میں حادثات کی بڑی وجہ سامنے آگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason motorway accident

موٹروے پر سالٹ رینج میںبل کھاتی ڈھلان سڑک خطرناک ضرور ہے لیکن اس قدر بھی نہیں جتنی شرح حادثات کی ہے، جگہ جگہ لگے سائن بورڈ، ہر قدم پر درج ہدایات خبردار کررہی ہیں کہ ذرا سی لاپرواہی بڑے حادثات کا سبب بن سکتی ہے لیکن ڈرائیور حضرات پبلک ٹرانسپورٹ کے ہوں یا ذاتی گاڑی کے سبھی سالٹ رینج کے سائن بورڈ کو صرف رسمی کاروائی سمجھتے ہوئے نظر انداز کردیتے ہیںاور یہی بے احتیاطی اور جلدبازی بڑھتے ہوئے حادثات کی بڑی وجہ ہے ۔

سالٹ رینج میں داخل ہونے سے پہلے تمام بڑی گاڑیوں کی فٹنس کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے، بڑی گاڑیوں کیلئے حد رفتار 10سے 30کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ چھوٹی گاڑیوں کیلئے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔موٹروے پولیس کاکہناتھاکہ گاڑی کی حالت، گاڑی کے ٹائر دیکھتے ہیں جو کمزور ہو ہم آگے نہیں جانے دیتے، شہریوں کے ہاتھوں ٹریفک سگنل توڑنے کی طرح جب یہاں بھی ہر ضابطہ ٹوٹتا ہے تو پھر سالٹ رینج کی کھائیوں میں کئی قیمتیں جانیں لقمہ اجل بن جاتی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرائیور حضرات وہی گھسا پٹا جواب دیتے ہیں کہ بریک فیل ہوگئی لیکن اگر بریک فیل ہوبھی جائے تب بھی سالٹ رینج میں بڑے حادثے سے بچا جاسکتا ہے ایسی صورتحال کیلئے جگہ جگہ ہنگامی چڑھائی بنائی گئی ہے۔ جہاں گاڑی چڑھتے ہی خود بخود رُک جاتی ہے لیکن یہ سہولت بھی تبھی زیادہ فائدہ مند ہوسکتی ہے جب رفتار کم ہو۔ اس سڑک پر مزید قیمتی جانوں کو ضیاع سے بچانے کیلئے ڈرائیورحضرات کی تربیت اور احتیاط کی ضرورت ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں