اوکاڑہ میں پی ٹی آئی کی عبرتناک شکست کی وجہ سامنے آگئی
reason defeat okara pti

اوکاڑہ میں پاکستان تحریک انصاف کی عبرتناک شکست کی وجہ سامنے آگئی ہے ، کسی اور نے نہیں بلکہ جماعت کے اپنے ہی بھیدی نے لنکا ڈھادی ۔
انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیاکہ این اے 144میں اپنی ضمانت ضبط کرانیوالے اشرف خان سوہنا کو پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پارٹی تجاویز کی مخالفت کرتے ہوئے ٹکٹ دلایا۔2013ءمیں ہونیوالے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر راﺅخالد نے الیکشن لڑا اور تقریباً 19 ہزار ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنیوالی راﺅسکندر کی اہلیہ شفیقہ بیگم نے 36 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے لیکن بعدازاں اُنہوں نے بھی پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ضمنی انتخابات کیلئے اُنہوں نے پارٹی کو تجویز دی کہ ان کے صاحبزادے احسن سکندر یا راﺅخالد یار کو ٹکٹ دیدیا جائے تاکہ برادری کا ووٹ اکٹھا کیاجاسکے ورنہ نشست سے ہاتھ دھونا پڑسکتے ہیں اور اس تجویز سے پارٹی نے بھی اتفاق کیالیکن شاہ محمود قریشی نے انٹرویو ز کے بعد اشرف سوہنا کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے راﺅ برادری کا ووٹ آزاد امیدوارریاض الحق جج کو پڑگیااور وہ کامیاب قرارپائے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی مسعود شفقت نے بھی اشرف خان سوہنا کیلئے مہم میں حصہ نہیں لیا بلکہ خاموش رہتے ہوئے قریبی لوگوں کو آزاد امیدوار کو ووٹ دینے کیلئے قائل کیاتاہم اس ضمن میں پی ٹی آئی کی قیادت میں سے کسی رہنماءکا باضابطہ موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں