اچا نک ایسی کو نسی بڑی وجہ بنی کہ میٹر و بس بند کر دی گئی ، عوام پر یشان
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason close metro bus

کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس ٹریک پر نابینا افراد کے احتجاجی دھرنے سے میٹرو بس سروس کو معطل کر دیا گیا۔ 

 لاہور پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کی حمایت میں احتجاج کرنے والے نابینا افراد کلمہ چوک پہنچے جہاں انہوں نے میٹرو بس ٹریک پر دھرنا دے دیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انہیں روزگار فراہم کیا جائے، اس موقعہ پر احتجاجی نابینا افراد نے اعلان کیا کہ کلمہ چوک پر ان کا احتجاجی دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا، احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے شاہدرہ سے گجومتہ کے درمیان میٹرو بس کے روٹ کو مختصر کرتے ہوئے بس سروس کو شاہدرہ سے ایم اے او کالج تک جاری رکھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں