ڈیڑھ سالہ احسن پر تیزاب پھینکنے والے دیور، بھابھی نکلے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason child death acid

 پنڈی بھٹیاں کے نواحی محلہ جہانگیر پورہ میں چار ماہ قبل ڈیڑھ سالہ بچے احسن علی پر تیزاب پھینک کر زخمی کرنے والے ملزمان کا سراغ مل گیا دیور نے بھابھی کی مدد سے کمسن احسن پر تیزاب پھینکا۔

تفصیلات کے مطابق 13 اپریل کو ملزم ریاض احمد ولد دوست محمد ایک عدد بوتل میں تیزاب لے کر آیا اور اپنی بھابھی زرینہ بی بی دفتر خان محمد کو دے کر چلا گیا جبکہ کمسن کی والدہ دوسرے کمرے میں نماز پڑھ رہی تھی ملزم زرینہ بی بی نے موقعہ پاکر بچے کے منہ اور گردن پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گیا کمسن کو زخمی حالت میں سول ہسپتا ل پنڈی بھٹیاں لایا گیا جس کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا۔بعدازاں لاہور چلڈرن ہسپتال مین زیر علاج رہا چند روز قبل طبیعت سنبھلنے پر گھر لایا گیا جو کہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ کمسن کے والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان ریاض احمد، خان محمد، زرینہ بی بی کو گرفتار کرکے تفیش شروع کردی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں