معروف صحافی حامد میر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی پریشانی کی وجہ بتا دی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason ayaz sadiq hamid mir

 معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو استعفوں کے حوالے سے کچھ خدشات ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ان کو خدشات ہیں کہ چونکہ وہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ہیں

 تمام پارلیمانی پارٹیز کے سربراہوں اور اراکین اسمبلی کے ساتھ ان کا رابطہ رہتا ہے تو ان کو پچھلے چند ہفتوں سے پتہ چل رہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے بظاہر اختلافات ہیں لیکن جو بڑی اپوزیشن جماعتیں ہیں وہ قومی اسمبلی سے مل کر استعفے دینے کے منصوبے پر غور کر رہی ہیں۔اور اگر اس منصوبے پر عملدرآمد ہوتا ہے تو نمبرز گیم کچھ اس طرح سے ہو گی۔ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی پیپلز پارٹی ہے اور پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں 47اراکین ہیں جن میں سے 47 ہی استعفے دینے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی کے کُل 33 اراکین ہیں جن میں سے ایک دو پارٹی قیادت سے اتفاق نہیں کرتے لہٰذا پی ٹی آئی کے متوقع استعفے30ہیں۔ مسلم لیگ ن ، چونکہ حکومتی جماعت ہے اور اس کے قومی اسمبلی میں 188اراکین ہیں، لیکن پھر بھی پارٹی قیادت سے اختلافات پر مسلم لیگ ن کے متوقع استعفوں کی تعداد 20 ہے۔ایم کیو ایم کے 24 اراکین قومی اسمبلی ہیں جن میں سے 22 اراکین کے استعفے متوقع ہیں/ اگر یہ سب ایک ساتھ استعفے دے دیں تو قومی اسمبلی ختم ہو جاتی ہے۔ اور اگر اس کے ساتھ ساتھ کے پی کے اور سندھ اسمبلی کے اراکین بھی استعفے دے دیں تو انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں