ابراہیم حیدری کے سکول میں چوکیدار نے 5 سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی : ایس ایس پی ملیر
rao anwar ssp school karachi

 ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کا کہنا ہے کہ ابراہیم حیدری کے سکول میں چوکیدار نے 5 سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی ہے، بچی اور ملزم کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدر ی کے نجی سکول میں 5 سالہ بچی کے اغوا کی کوشش کا واقعہ پیش آیا جسے علاقہ مکینوں نے ناکام بنادیا۔  چوکیدار عیدو نے 5 سالہ بچی کو گود میں اٹھا رکھا تھا اور نکلنے کا موقع ڈھونڈ رہا تھا، بچی کے شور مچانے پر اسے پکڑ لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر رینجرز کے حوالے کردیا گیا۔ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کا کہنا ہے کہ چوکیدارنے گزشتہ روز بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی تھی ۔ بچی کے ساتھ زیادتی کا پتہ اسے بخار ہونے پر لگا جس پر اہل خانہ اسے ہسپتال لے گئے اور پولیس کو اطلاع نہیں کی تاہم آج (جمعہ کو) بچی کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے سکول میں آکر چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایس ایس پی راﺅ انوار نے کہا کہ سکول کے چوکیدار ملزم عیدو کو پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے، بچی اور چوکیدار کا میڈیکل کرایا جائے گا جس کے بعد حقائق سامنے آسکیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعہ پیش آنے کے بعد یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم عیدو پہلے بھی بچوں کے ساتھ بداخلاقی کرتا رہا ہے لیکن اس کے خلاف شکایت نہیں آئی تھی، ملزم سے مکمل تفتیش کی جائے گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں