نائن زیرو کے بعد رینجرز کا حیدرعباس اور فاروق ستار کے گھر پر بھی چھاپہ
rangers farooq sattar raid haider abbas rizvi

الطاف حسین کی ایک مرتبہ پھر نفرت انگیز تقریر کے بعد سندھ رینجرز متحرک ہوگئی ہے اور سحری کے وقت نائن زیروپر چھاپے کے علاوہ ایم کیوایم کے رہنماءحیدرعباس رضوی اور فاروق ستار کے گھر پر بھی چھاپہ ماراہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ ڈی جی رینجرز نے بتایاہے کہ نفرت پھیلانے کے سہولت کاروں کوپکڑنے کیلئے نائن زیرو پر چھاپہ ماراگیا۔ 
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے نائن زیروکے بعد حیدرعباس رضوی کے گھر پر بھی کارروائی کی جس دوران گھر کی مکمل تلاشی لی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ، اسی طرح فاروق ستار کے گھر پر بھی چھاپہ مارے جانے کی اطلاع ہے ۔ ادھر باغ کورنگی کے علاقے میں چھاپہ مارکارروائی میں ایم کیوایم کے چارکارکن پکڑلیے گئے جبکہ ملیر میں چھاپہ مارکاررائی کرتے ہوئے سیکٹرممبر اور کارکن گرفتار کرلیاگیا، دوسری طرف شہرمیں رینجرز اور پولیس کے گشت میں اضافہ کردیاگیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں