قصور میں بد اخلاقی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے والدین اس وقت کہاں ہیں ؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
qasur parents saudi arabia

 قصور میں 7 سالہ زینب کے قتل کی لرزہ خیز واردات کے وقت معصوم بدقسمت کے والدین سعودی عرب میں عمرہ کیلئے موجودتھے۔
تفصیلات کے مطابق 5 روز قبل 7 سالہ زینب گھر سے قرآن پاک پڑھنے گئی تو اسے اغوا کرلیا گیا اور گزشتہ روز (منگل کو) اس کی لاش ایک کچرے کے ڈھیر سے ملی۔ جس وقت زینب اغوا ہوئی تو اس وقت اس کے والدین سعودی عرب میں عمرہ کیلئے موجود تھے۔ بدقسمت والدین کو اپنی بیٹی کے اغوا کے بعد قتل کی خبر ملی تو وہ فوری طور پر پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے۔ بچی کے والدین اپنے گھر پہنچ چکے ہیں اور اب زینب کے نماز جنازہ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں