قصور میں ایک اور کمسن بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
qasur killed children

صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں ایک اور کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق قصور کے علاقے روڈ کوٹ کی کمسن بچی زینب 5 جنوری کو اغوا ہوئی اور 4 دن بعد اس کی لاش شہباز روڈ سے ملی۔پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ واقعے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی اور لوگ احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ لوگوں نے سڑکیں بلاک کر دیں اور مارکیٹیں بھی بند کر دی گئیں۔دوسری جانب جگہ جگہ پولیس کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے اور فیروز پوروڈ پر مظاہرین نے پولیس کو دھکے بھی دیئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ قصور میں ایک سال کے دوران 7 کمسن بچیوں کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا لیکن پولیس ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔بعد ازاں پولیس کی طرف سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا اور تمام شاہراہوں پر ٹریفک بحال ہو گئی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں