قندیل بلوچ قتل کیس ، مفتی عبد القوی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 نومبر تک توسیع کر دی گئی
qandeel baloch remand mufti abdul qawi

قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبد القوی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم سمجھےجانے والے مذہبی اسکالر مفتی عبد القوی کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں قندیل بلوچ کے والد اور تفتیشی افسر بھی موجود تھے۔ عدالت نے مفتی عبد القوی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کو 20 نومبر تک ملتوی کر دیا۔یاد رہے کہ مفتی عبد القوی کو قندیل بلوچ قتل کیس میں 19 اکتوبر کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں