قندیل قتل کیس ، گرفتار مفتی قوی کی رہائی کیلئے اہل خانہ کا احتجاجی مظاہرہ
qandeel baloch remand mufti abdul qawi

قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتارمفتی عبدالقوی کی رہائی کیلئے ان کے اہل خانہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کا کہنا تھا مفتی عبدالقوی بے گناہ ہیں،انہیں سازش کے تحت پھنسایا جارہا ہے

 فوری رہا کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق عالم دین اور جامعہ عبیدیہ کے مہتم مفتی عبدالقوی کی رہائی کیلئے ملتان میں مدرسہ کے باہر ان کے اہل خانہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا،جس میں دینی مدرسہ کے طلبہ نے بھی شرکت کی، مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر مفتی عبدالقوی بے گناہ ، رہا کیا جائے کے نعرے درج تھے ۔مظا ہر ین کا کہنا تھا مفتی عبدالقوی کوایک سازش کے تحت قندیل بلوچ قتل کیس میں پھنسایا جارہا ہے، رہا کیا جائے۔واضح رہے مفتی عبدا لقوی قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزدملزم ہیں اورعدالت کے حکم پر 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں