بڑی خبر ۔۔۔تحریک انصاف کو زبردست دھچکا،اہم ترین رہنما’کلین بولڈ‘ ہو گیا
pti supreme court

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز نااہل قرار

 سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رائے حسن نوازنا اہل قرار دیتے ہوئے حلقہ این اے 162میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔  الیکشن ٹربیونل نے رائے حسن نواز کو اثاثے چھپانے کے جرم اور غلط بیانی کرنے پر نااہل قرار دیا تھا ۔ رائے حسن نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ جہاں چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے رائے حسن نواز کی نااہلی کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں