تحریک انصاف میں دو امیدواروں کی لڑائی میں عمران خان کا انوکھا فیصلہ میرٹ یا دوستی
pti elections imran khan

تحریک انصاف میں میرٹ کی شکست ،دوستی جیت گئی ،الیاس مہربان اور عامر کیانی کی لڑائی میں عمران خان نے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عامر کیانی کے سپرد اپنا حلقہ این اے61کر دیا

عمران خان کے میدان میں اترنے کے باوجود کارکنوں میں شدید بددلی پھیل گئی ۔جمعہ کو تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے انتخابات2018کے لیئے امیدواروں کا فیصلہ کر دیا جس میں راولپنڈی کے دونوں حلقے شیخ رشید کےسپرد کر دیئے گے جبکہ این اے 61جہاں سے عمران خان نے خود میدان میں اترنا تھا پارٹی کے اندر اٹھنے والی مخالفت کی آوازوں کی وجہ سے اپنے دوست عامر کیانی کو این ای53اسلام آباد کا ٹکٹ دینے کے بجائے این اے61سے میدان میں اتارا ہے ،جبکہ این اے53میں پارٹی کے مقامی راہنماں علی اعوان ،چوہدری الیاس مہربان اور عامر کیانی کی لڑائی کی وجہ سے عمران خان نے خود اس حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس طرح ابتدامیں ہی پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے اپنے فیصلے میں میرٹ کے بجائے دوستی کو ترجیح دی ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں