ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی نے مشترکہ نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
psp mqm press conference

ایم کیوایم اور پی ایس پی نے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ اورنئی سیاسی جماعت بنانے کااعلان کردیا ہے،نئی سیاسی پارٹی کے نام ،ایک منشور اور انتخابی نشان کااعلان آئندہ چند روز میں کیاجائے گا

ایم کیوایم الطاف حسین کی تھی ،ہے اور رہے گی۔ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر فاروق ستاراور پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال دیگرپارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ایم کیوایم رہنماء فاروق ستارنے کہاکہ ایم کیوایم اور پی ایس پی سے تعلق رکھنے والے کارکنان کوسلام پیش کرتاہوں۔آج ایک اہم واقعہ رونما وقوع پذیرہورہاہے۔یہ پریس کانفرنس ہم مشترکہ کررہے ہیں۔لیکن پریس کانفرنس کی میزبانی ایم کیوایم کررہی ہے۔پی ایس پی کے دوستوں کوخوش آمدید کہتاہوں۔وہ آج ایک مشترکہ مثبت کوشش سرانجام دے رہے ہیں۔پاکستان، صوبہ سندھ اور کراچی بہت سارے مسائل میں گھراہواہے۔ہم نے فیصلہ کیاکہ مل جل کرسندھ ،کراچی کے عوام کی خدمت کریں۔فاروق ستارنے کہاکہ ایک بہترین ورکنگ ریلیشن شپ اور سیاسی الائنس قائم کریں۔مجھے امید ہے کہ ہمارے سیل دفاترزبھی واپس ملیں گے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام کے مسائل حل کرناچاہتے ہیں۔مردم شماری میں ایک ایک فردکوگنوانا چاہتے ہیں۔عوام کاروزگارمیں حصہ چاہتے ہیں۔ہم ملکرکراچی کے عوا م کے مسائل حل کریں گے۔پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں اور ہمیشہ کیلئے ایک منشور،ایک نشان اور ایک پارٹی کے نام سے پاکستان کے لوگوں کیلئے اپنی جدوجہدکاآغازکریں گے۔پاک سرزمین پارٹی کی طرف سے فاروق ستاربھائی کی بات کی تائید کرتاہوں کہ ہم تیارہیں ،جب ہم ایک نشان ،ایک منشوراور ایک پارٹی نام سے جدوجہد کرنے کیلئے تیارہیں توساتھ ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں ارباب اختیارسے کہتاہوں کہ کراچی کے بچوں کوبھی معاف کردیں۔انہوں نے کہاکہ میں ایم کیوایم کے رہنماؤں سے معذرت اور معافی چاہتاہوں جوپی ایس پی میں کارکنان کے خلاف کہاہو۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں