پرویز مشرف کوایم کیوایم اور پی ایس پی گرینڈ الائنس کا سربراہ بنائے جانے کاامکان
psp mqm parveez musharaf

 آل پاکستان مسلم لیگ کے صدرجنرل (ر)پرویز مشرف کوایم کیوایم اور پی ایس پی گرینڈالائنس کاسربراہ بنائے جانے کاامکان ہے

سابق صدرپرویزمشرف پریس کانفرنس اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدرمملکت اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کے پی ایس پی اور ایم کیوایم کے نئے گرینڈالائنس کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔گرینڈالائنس میں ملک کی دیگرسیاسی جماعتیں بھی شمولیت اختیارکریں گی۔ گرینڈالائنس کو ملکی سطح تک پھیلایا جائے گا۔سیاسی ماہرین کاکہناہے کہ سابق صدرپرویز مشرف آئندہ عام انتخابات میں بھی گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے۔آئندہ عام انتخابات کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔پرویز مشرف کی سربراہی میں بننے والے گرینڈ الائنس میں ایم کیوایم ، پی ایس پی ،فنکشنل لیگ، ق لیگ سمیت دیگر سیاسی دھڑے بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے آج ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کی اعلیٰ قیادت فاروق ستار اور مصطفی کمال نے کراچی کے عوام کے وسیع ترمفاد میں ملکرچلنے کافیصلہ کیاہے۔جس کے تحت دونوں جماعتیں اپنی شناخت برقراررکھتے ہوئے گرینڈالائنس تشکیل دیں گی۔فاروق ستاراور مصطفی کمال کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد سابق صدرپرویز مشرف بھی آئندہ کی سیاسی صورتحال اور پارٹی مستقبل سے متعلق پریس کانفرنس کریں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں