علی رضا عابدی نے ایم کیوایم پاکستان اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا
psp ali raza mqm

ایم کیوایم پاکستان نے سینئر رہنما علی رضا عابدی نے پارٹی اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ اور پی ایس پی نے اتحاد کا اعلان کر دیاہے اور ان کی پریس کانفرنس جاری تھی کہ اسی دوران علی رضا عابدی نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں ،یہ وہ نہیں ہے جس پر مجھے یقین تھا اور جس کیلئے میں کھڑا ہوا تھا ‘۔واضح رہے کہ علی رضا عابدی این اے 251 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں