خیر پور ریاست کی آخری شہزادی انتقا ل کر گئیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
princess died

پاکستان بننے سے قبل خیر پور ریاست کے آخری شہزادے کی اہلیہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر بخش علی کا کہنا تھا کہ شہزادہ میر علی مراد خان رالپور (دوئم) کی اہلیہ عالیہ تالپور کو 3 ہفتے قبل ایس آئی یو ٹی میں ایڈمٹ کیا گیا تھا۔انہوں نے ڈان کو بتایا کہ شہزادی 10 سال سے ڈائیلیسز پر تھیں۔شہزادی نامور مذہبی رہنما علامہ رشید ترابی کی بیٹی تھیں۔انہوں نے اپنے سوگواران میں 2 بیٹے، میر عباس رضا خان تالپور اور میر مہدی رضا خان تالپور سمیت ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔شاہی خاندان پر ڈرامہ اور ڈاکومینٹری بنانے والے معروف لکھاری اور صحافی ممتاز بخاری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں خدمت خلق اور خیر پور کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں ملوث تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ مرحومہ شہزادی نے کوٹ ڈیجی میں اپنی رہائش گاہ کے قریب علاقہ مکینوں کے لیے ایک اسکول کی عمارت بھی وقف کر رکھی تھی جس کی وہ ملکیت برقرار رکھنے کے لیے صرف ایک روپیہ ماہانہ کرایہ وصول کرتی تھیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں