بدکردار پارٹی کا صدرہوسکتا ہے تو نااہل شخص پارٹی کا صدر کیوں نہیں ہو سکتا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
president rana sanaullah nawaz sharif

 صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ بدکردار پارٹی کا صدرہوسکتا ہے تو نااہل شخص پارٹی کا صدر کیوں نہیں ہو سکتا نواز شریف عوام دشمن اور جمہوریت دشمن قوتوں کے خلاف مزاحمت کر یں گے ‘عمران خان جمہوریت مخالف اور عوام مخالف گماشتے کے طورپر سامنے آئے ہیں عوامی ریفرنڈم 2018 میں 21کروڑ عوام اپنا فیصلہ دیں گے

 سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے گزارش ہے پنڈی کے شیطان اور جمہوریت مخالف کو پہچانیں وہ سپریم کورٹ کو عوام کے سامنے اور عوام کو عدلیہ کے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں ‘جمہوریت دشمن کی پٹیشنز کو چیف جسٹس آف پاکستان باہر نکالیں اور عوام کو فیصلہ کرنا دیں‘ہمیں عدلیہ پر فخر ہے لیکن گماشتہ قوتیں جمہوری مخالف ہر چیز کو کھینچ کر عدلیہ میں لیجارہے ہیں اب لگتا ہے یہ لوگ پارلیمنٹ میں ممبران کی نامزدگی بھی عدلیہ میں لے جائیں گے‘شہبازشریف حکومت نے میرٹ اور دیانتداری سے عوام کی خدمت کی اور ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی‘آج (جمعرات ) شروع ہونیوالا پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15روز تک جاری رہیگا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کا شیطان گھٹیا بکواس کررہاتھا اورکہتا رہا کہ ن لیگ کے خلاف 70اور85ممبران ہوگئے ااب کہتا فنڈز کے منہ کھول دئیے گئے یہ لوگ راندہ درگاہ ہوں گے بدکردار پارٹی کا صدرہوسکتا ہے تو نااہل شخص پارٹی کا صدر کیوں نہیں ہو سکتا ۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثنائ اللہ خان نے کہا کہ معافی اور صلح کرنے میں مضائقہ نہیں جس جذبے کے ساتھ مذہبی جماعتوں کے کارکنان دھر نے میں بیٹھے ہیں ان سے کسی کو اختلاف نہیں طریقہ کار سے اختلاف ہے شہریوں کو مشکلات ہیں دھرنا جاری رکھیں جگہ تبدیل کرکے لریڈ گرا?نڈ چلے جائیں اسلام آباد دھرنے والوں کے مطالبات پر ہم آہنگی ہو گئی لیکن زاہد حامد مستعفی ہوں اورراجہ ظفر الحق کی رپورٹ تک مستعفی ہونے کے مطالبے پر ڈیڈ لاک ہوا ہے اب علما کی کمیٹی بنائی ہے جو مذاکرات کرے گی۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں