تمام جماعتیں نگران وزیر اعظم کے نام پر متفق ہو گئیں۔۔۔اعلان کب کیا جا رہا ہے؟
ppp pml n pti

 سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام نگران وزیراعظم کیلئے فائنل کرلیا گیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات میں ہی ان کا نام نگران وزیراعظم کیلئے فائنل کرلیا گیا تھا۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی طرف سے آج یا کل چیف جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کا نام بطور نگران وزیراعظم پیش کئے جانے کا امکان ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اور الیکشن 2018ء کی آمد سے قبل سر جوڑ لئے اور اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت بڑوں کی ایک اہم بیٹھک جاتی امراء میں منعقد ہوئی نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،ایم این اے حمزہ شہباز،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق،سینیٹر پرویز رشید،وفاقی وزیر اولیس لغاری ،سینیٹر آصف کرمانی ،سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف ،مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک،صوبائی وزیر زعیم قادری سمیت جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت الیکشن 2018ء کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں