وزیراعظم آج پورٹ قاسم پر 1320 میگا واٹ کے بجلی گھروں کا افتتاح کریں گے
port qasim visit prime minister

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج پورٹ قاسم پر سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والے 1320 میگا واٹ کے کوئلے پر چلنے والے بجلی گھروں کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وہ سی پیک کے تحت پورٹ قاسم پر تعمیر ہونے و الے 1320 میگا واٹ کے کوئلے پر چلنے والے 2 بجلی گھروں کا افتتاح کریں گے۔وزیراعظم کراچی میں گورنر ہاﺅس میں امن وامان پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے علاوہ کراچی پیکیج پر اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔اجلاس میں گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، میئر کراچی سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں