پی ٹی آئی رہنما عائشہ نذیر جٹ کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے؟ اب وہ کس پارٹی میں ہیں
political party leader pti

 پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما عائشہ نذیر جٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی نہیں چھوڑی اور وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہی ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عائشہ نذیر جٹ نے کہا کہ لوگ ان سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی میں ہیں یا پارٹی چھوڑ دی ہے ۔ ’ میں ہر طرح سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، برائے مہربانی افواہوں پر کان نہ دھریں، شکریہ‘۔واضح رہے کہ عائشہ نذیر جٹ نے ن لیگی ایم پی اے یوسف کسیلیہ کی نا اہلی پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 232 بورے والا سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیا تھاتاہم وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔ عائشہ جٹ کی جانب سے مخالف پارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا تھا اور وہ  اس حوالے سے کافی مہم چلاتی رہی ہیں۔گزشتہ کچھ عرصے سے عائشہ نذیر جٹ اپنے والد چوہدری نذیر جٹ اور چھوٹی بہن عارفہ نذیر جٹ کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔ خیال رہے کہ ان کے والد کا کاروبار سعودی عرب میں ہے جبکہ عائشہ نذیر جٹ نے بھی اپنی زندگی کا اکثر حصہ وہیں گزارا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں