” میری اس لڑکی سے شادی کرائیں ورنہ میں۔۔۔“ شہری احتجاجاً کھمبے پر چڑھ گیا، نیچے اتار کر پھر پولیس نے کیا سلوک کیا؟ جان کر کسی کے سر سے بھی عشق کا بھوت اترجائے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
police citizen

شہری کا انوکھا احتجاج، محبت پانے کیلئے بجلی کے ہائی ٹینشن کھمبے پر چڑھ گیا، انتظامیہ نے کئی گھنٹوں بعد کرین کی مدد سے اتارلیا، پولیس نے حراست میں لے لیا۔

شاہ فیصل کالونی کا رہائشی محمد شاکر بجلی کے ہاءی ٹینشن کھمبے پر چڑھ کر بیٹھ گیا اور مطالبہ کیا کہ میری شادی کرواﺅ، ورنہ جان دے دوں گا۔ میں ایک لڑکی کو چاہتا ہوں اور اس سے پیار کرتا ہوں اور میری شادی اسی لڑکی سے کروائی جائے۔ شہری کے اس انوکھے احتجاج کو دیکھنے کے لئے کورنگی سنگر چورنگی پر عوام کا رش لگ گیا۔ ساتھ ہی ہائی ٹینشن پول سے شہری کو اتارنے کیلئے ریسکیو ٹیموں کو بلایا گیا۔ ریسکیو کارکنوں نے شاکر کو کرین کی مدد سے اتار لیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں