یہ عمران خان کی بیگم بشریٰ بی بی نہیں بلکہ۔۔۔ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
pml n social media imran khan

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں منظرعام پر آئیں تو سوشل میڈیا پرمختلف تصاویر آنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا اور ہر مرتبہ یہ دعویٰ کیا جاتا رہا کہ یہ بشریٰ مانیکا کی تصاویر ہیں مگر ہر دعویٰ ہی غلط ثابت ہوا۔

عمران خان کی تیسری مبینہ اہلیہ بشریٰ مانیکا ہیں۔ یہ تصویر ایک زرق برق لباس اور زیورات پہنے خاتون کی تھی جنہوں نے خوب میک اپ بھی کر رکھا تھا جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ خاتون بناﺅ سنگھار کی دلدادہ ہیں جبکہ عمران خان نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں بشریٰ بی بی کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ انتہائی باپردہ خاتون ہیں۔

اس تصویر کے سامنے آنے کے چند گھنٹوں بعد ہی سوشل میڈیا پر اس بات کی تردید کر دی گئی ہے کہ مذکورہ خاتون بشریٰ مانیکا نہیں ہیں اور کثیر تعداد میں صارفین کی جانب سے تردید پر یہ تو معلوم ہو گیا ہے کہ یہ تصویر واقعی بشریٰ مانیکا کی نہیں ہے البتہ ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ خاتون پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءطارق چیمہ کی اہلیہ ہیں تاہم اس بارے میں تصدیق نہیں ہو سکی۔ڈاکٹر جویریہ سہروردی نامی ایک صارف نے لکھا ”سکرین شاٹ لی ہے۔۔۔ یہ قومی اسمبلی کے رکن طارق چیمہ کی اہلیہ ہیں“سرچنگ سول نامی صارف نے لکھا ”یہ تصویر ’پٹوار‘ سوشل میڈیا کی طرف سے پھیلائی گئی ہے“پختانا نامی صارف کا کہنا تھا ”اگر وہ پردہ کرتی ہے تو کیا اس کی تصویر اس طرح پوسٹ کرنا مناسب ہے؟“بابو عابد کا کہنا تھا ”یہ جعلی تصویر ہے، پٹواری دن رات لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح اس کی کوئی تصویر مل جائے لیکن نہیں ملے گی، صرف پی ٹی آئی کے چاہنے والے اور ممبر تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں اور پٹواری گندی جگتیں کر کے خوش ہو رہے ہیں“مانی حسین نے تصویر ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا ”برائے مہربانی یہ تصویر ڈیلیٹ کر دو، اگر عمران خان کی حمیات کرتے ہو تو ڈیلیٹ کر دو“تنویر حسین نے لکھا ”کوئی بات بنا تحقیق کے بول دو۔۔۔ دیکھیں آسمان کو چھوتی آپ لوگوں کی بے غیرتیاں“تنویر حسین مذکورہ خاتون کا طارق چیمہ کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ بھی کیا اور لکھا ”یہ مسلم لیگ (ق) طارق چیمہ کی اہلیہ ہے اور کون لوگ ہو تسی“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں